سورة القلم - آیت 7
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً تیرا رب ہی زیادہ جاننے والا ہے اس کو جو اس کی راہ سے بھٹک گیا اور وہی زیادہ جاننے والا ہے ان کو جو سیدھی راہ پر ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (7)میں اللہ تعالیٰ نے آپ (ﷺ) کو تسلی دی ہے اور دعوت اسلامی کی راہ میں جو تکلیف پہنچے، اس پر صبر کرنے کی نصیحت کی ہے، نیز اس میں ان مشرکین کے لئے دھمکی ہے جو آپ کو جھٹلاتے تھے۔