سورة القلم - آیت 5
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس جلد ہی تو دیکھ لے گا اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(5) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو نصیحت کی کہ آپ اپنے اخلاق کریمانہ کے ساتھ دعوت کی راہ میں آگے بڑھتے رہئے اور اس راہ میں جو بھی تکلیف اٹھانی پڑے اسے برداشت کیجیے ۔