سورة القلم - آیت 3
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بے شک تیرے لیے یقیناً ایسا اجر ہے جو منقطع ہونے والا نہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(3)اور اسلام کی دعوت کو لوگوں تک پہنچانے میں آپ جو تکلیف اٹھا رہے ہیں اور اس کا جو عملی نمونہ اپنے کردار کے ذریعہ پیش کر رہے ہیں اس کا اجر و ثواب آپ کو ہمیشہ ملتا رہے گا۔