سورة الملك - آیت 12

إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یقیناً جو لوگ اپنے رب سے بغیر دیکھے ڈرتے ہیں، ان کے لیے بڑی بخشش اور بڑا اجر ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(12) کافروں کے برخلاف یقین و ایمان والوں نے اللہ کی نازل کردہ آیتوں کو غور سے سنا، انبیائے کرام کی دعوت کو قبول کیا اور اپنے رب سے جلوت و خلوت میں ڈرتے رہے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان سے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کیا جس سے مراد جنت اور اس کی بیش بہا نعمتیں ہیں اور ان سب سے عظیم تر نعمت رب العالمین کی خوشنودی اور اس کی رضا ہے جو ہر جنتی کو نصیب ہوگی۔