سورة الملك - آیت 11
فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کریں گے، سو دوری ہے بھڑکتی ہوئی آگ والوں کے لیے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11)لیکن اس اعتراف کا انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اور اعلان کردیا جائے گا کہ جہنمی اللہ کی رحمت سے دور کردیئے گئے اب ان کے لئے کوئی خیر نہیں ہے۔