سورة التغابن - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ التغابن مدنی ہے، اس میں اٹھارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں تفسیر سورۃ التغابن نام : آیت (9) سے ماخوذ ہے، یعنی وہ سورت جس میں ” التغابن“ کا لفظ آیا ہے۔ زمانہ نزول : اکثر کے نزدیک یہ سورت مدنی ہے، البتہ ضحاک کہتے ہیں کہ یہ مکی ہے اور کلبی کا قول ہے کہ اس کی کچھ آیتیں مکی اور کچھ مدنی ہیں نحاس نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ” سورۃ التغابن“ مکہ میں نازل ہوئی تھی، صرف آخر کی چند آیتیں عوف بن مالک اشجعی کے بارے میں مدینہ میں نازل ہوئی تھیں۔ انہوں نے نبی کریم (ﷺ) سے اپنے ساتھ اپنے اہل و عیال کی بدسلوکی کا ذکر کیا تھا، تو سے آخر سورت تک نازل ہوئی تھی۔