سورة الجمعة - آیت 4

ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ اللہ کا فضل ہے، وہ اسے اس کو دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(4) نبی کریم (ﷺ) کی بعثت، آپ (ﷺ) اور آپ کی امت کے لئے عظیم نعمت تھی، جس سے اللہ نے آپ کو سرفراز فرمایا اور جس کے ذریعہ اللہ نے آپ کی امت کو عزت و شرف بخشا۔