كَمَثَلِ الشَّيْطَانِ إِذْ قَالَ لِلْإِنسَانِ اكْفُرْ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِّنكَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ
شیطان کے حال کی طرح، جب اس نے انسان سے کہا کفر کر، پھر جب وہ کفر کرچکا تو اس نے کہا بلاشبہ میں تجھ سے لاتعلق ہوں، بے شک میں اللہ سے ڈرتا ہوں، جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
(12) جن منافقین نے بنی نضیر کو مسلمانوں کے خلاف جنگ پر ابھارا، ان سے جھوٹا وعدہ کیا کہ وہ ان کا ساتھ دیں گے اور اگر مدینہ چھوڑنے کی نوبت آئی تو وہ بھی ان کے ساتھ نکل جائیں گے، ان کی مثال شیطان کی ہے جس نے انسان کو دھوکہ دیا اور کہا کہ تم اللہ کا انکار کر دو اور میری پیروی کرو اور جب وقت آئے گا تو میں تمہاری مدد کے لئے تیار ہوں اور جب انسان نے اس کی باتوں میں آ کر اللہ کا انکار کردیا تو اس ڈر سے کہ کہیں اللہ اسے بھی عذاب میں شریک نہ کردے، فوراً اس آدمی اور اس کے الحاد و کفر سے اپنی برأت کا اعلان کردیا اور کہنے لگا کہ میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں کہ اگر میں نے تمہاری مدد کی تو وہ میری گرفت کرے گا، لیکن نہ شیطان کو اس کی برأت کام آئی اور نہ ہی کافر کو وعدہ شیطان،