سورة الحشر - آیت 4

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۖ وَمَن يُشَاقِّ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ اس لیے کہ بے شک انھوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو اللہ کی مخالفت کرے تو بلاشبہ اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور وہ اس دنیاوی اور اخروی سزا اور عذاب کے مستحق اس لئے ہوئے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور نقض عہد کیا اور جن کے کرتوت ایسے ہوتے ہیں اللہ انہیں دنیا اور آخرت دونوں جگہ بڑا ہی سخت عذاب دیتا ہے۔