سورة المجادلة - آیت 21
كَتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي ۚ إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ نے لکھ دیا ہے کہ ضرور بالضرور میں غالب رہوں گا اور میرے رسول، یقیناً اللہ بڑی قوت والا، سب پر غالب ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور بہر حال غالب اللہ اور اس کے رسول ہی رہیں گے اور ذلیل و رسوا شیطان کے پیروکار ہوں گے، اس لئے کہ اللہ سب سے زیادہ قوی اور زبردست ہے، اس پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔