سورة الواقعة - آیت 83

فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر کیوں نہیں کہ جب وہ (جان) حلق کو پہنچ جاتی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(26) ذیل کی تین آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے انسان کی بے بسی کو بیان کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ اپنے خالق کی مرضی و منشا کے سامنے یکسر مجبور و مقہور ہے اور اس کی دلیل اس کی جان کنی کا عالم ہے کہ جب فرشتے آ کر اس کی جان نکالتے ہیں اور اس کی روح حلق تک پہنچ جاتی ہے اور نکلنے ہی والی ہوتی ہے