سورة الواقعة - آیت 78
فِي كِتَابٍ مَّكْنُونٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ایک ایسی کتاب میں جو چھپا کر رکھی ہوئی ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سے مراد جماعت کثیر کے نزدیک لوح محفوظ ہے عکرمہ نے اس سے مراد ’ دتورات و انجیل“ لیا ہے، اس لئے کہ ان دونوں کتابوں میں قرآن اور صاحب قرآن نبی کریم (ﷺ) کا ذکر جمیل موجود ہے۔ مجاہد اور قتادہ نے اس سے مراد وہ مصحف لیا ہے جو دنیا میں موجود ہے۔