سورة الواقعة - آیت 74
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو تو اپنے بہت عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کر۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
مذکورہ بالا نعمتوں کا ذکر کئے جانے کے بعد، آیت (74) میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو اور ان کے واسطے سے عام مومنوں کو رب العالمین کی پاکی بیان کرنے کا حکم دیا، جس کی ذات عظیم ہے اور جس کے احسانات بے شمار ہیں۔