سورة الواقعة - آیت 63
أَفَرَأَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر کیا تم نے دیکھا جو کچھ تم بوتے ہو ؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(20) اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے بعض احسانات کی یاد دلا کر، انہیں اپنی وحدانیت کے اعتراف اور اپنی بندگی کی دعوت دی ہے، نیز بعث بعدالموت پر استدلال کیا ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم زمین کو کاشت کے لئے تیار کر کے اس میں دانے تو چھینٹ دیتے ہو،