سورة الواقعة - آیت 56

هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ جزا کے دن ان کی مہمانی ہے۔

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(١٧) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قیامت کے دن (اصحاب الشمال) کی جہنم کی کھائی میں یہی میزبانی ہوگی جس کا اوپر ذکر ہوا۔ عربی زبان میں ” نزل“ اس ہلکے پھلکے کھانے کو کہا جاتا ہے جو مہمان کی آمد کے بعد فوراً پیش کیا جاتا ہے، پھر اس کے بعد نہایت اہتمام کے ساتھ پر تکلف کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ گیا اس تعبیر میں اس طرف اشارہ ہے کہ جب جہنمیوں کے لئے ابتدائی عذاب وہ ہوگا جس کا بیان اوپر گذار، تو اس عذاب کی شدت کا کیا عالم ہوگا جو انہیں ہمیشہ کے لئے جہنم میں دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے جسموں پر جہنم کی آگ کو حرام کر دے۔