سورة الواقعة - آیت 51
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر بے شک تم اے گمراہو! جھٹلانے والو!
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(16) اس دن تم گمراہوں کو اور اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب کرنے والوں کو کھانے کے لئے شجر زقوم کا پھل ملے گا، جو نہایت ہی بدنما، بد ذائقہ اور بدبو دار ہوگا، لیکن بھوک کی شدت سے تم اسے کھاتے چلے جاؤ گے، یہاں تک کہ اپنا پیٹ بھرلو گے