سورة الواقعة - آیت 46
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور وہ بہت بڑے گناہ (شرک) پر اڑے رہتے تھے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
وہ لوگ بڑے بڑے گناہ کرتے تھے اور ان پر نادم ہو کر اللہ کے حضور ان سے تائب نہیں ہوتے تھے۔ حسن، ضحاک اور ابن زید وغیر ہم نے سے شرک مراد لیا ہے، یعنی وہ لوگ شرک کا ارتکاب کرتے تھے اور اس سے تائب نہیں ہوتے تھے۔