سورة الواقعة - آیت 41

وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بائیں ہاتھ والے، کیا (ہی برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(13) ان اہل جہنم کا ذکر ہو رہا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے آیت (9) میں İأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِĬ کہا ہے اور اس آیت میں انہیں İأَصْحَابُ الشِّمَالِĬکہا ہے، یعنی وہ اشرار اور بدبخت لوگ جنہیں عرش کے بائیں جانب جگہ ملے گی اور جن کے نامہ ہائے اعمال ان کے بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے، وہ بڑے ہی بدقسمت لوگ ہوں گے،