سورة الواقعة - آیت 39

ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ایک بڑی جماعت پہلے لوگوں سے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(12) اور ان میں ایک جماعت ان مومنوں کی ہوگی جو حضرت آدم سے لے کر نبی کریم (ﷺ) کی بعثت سے پہلے تک اللہ پر ایمان لائے اور عمل صالح کر کے اپنے رب کی رضا حاصل کی اور ایک جماعت امت محمدیہ کی ہوگی جیسا کہ صحیح مسلم کی عبداللہ بن مسعود (رض) سے مروی حدیث میں آیا ہے کہ اہل جنت کی آدھی تعداد امت محمدیہ سے ہوگی۔ اس کا ذکر آیت (13/14) کی تفسیر کے ضمن میں گذر چکا ہے۔ ابوالعالیہ، مجاہد، عطاء و ضحاک وغیرہم کا خیال ہے کہ سے مراد امت محمدیہ کے دور اول کے لوگ ہیں