سورة الواقعة - آیت 33
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان سے کوئی روک ٹوک ہوگی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
جو کبھی بھی ختم نہیں ہوں گے اور جب چاہیں گے ان کے سامنے موجود ہوں گے۔ برخلاف دنیاوی پھلوں کے، جواگر سردی کے زمانے کے ہیں تو گرمی میں نہیں ملتے اور اگر گرمی کے زمانے کے ہیں تو سردی میں نہیں ملتے، اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ موسم آ کر گذر جاتا ہے اور درختوں میں پھل نہیں لگتے۔