سورة الواقعة - آیت 3

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پست کرنے والی، بلند کرنے والی۔

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(٢) عزت دینے والا اور ذلیل کرنے والا تو اللہ ہے لیکن یہاں دونوں باتوں کی نسبت روز قیامت کی طرف اس اعتبار سے کی گئی ہے کہ یہی وہ دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ کچھ ایسی قوموں کو بلند و بالا مقام دے گا جن کی دنیا میں کوئی حیثیت نہیں تھی اور کچھ ایسوں کو ذلیل و رسوا کے گا جو دنیا میں بڑے بنتے تھے اور مومنوں کو حقیر جانتے تھے۔