سورة الرحمن - آیت 20

بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ان دونوں کے درمیان ایک پردہ ہے ( جس سے) اہ آگے نہیں بڑھتے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور کیا مجال کہ دونوں ایک دوسرے سے مل جائیں اور ایک دوسرے کی خاصیت و خوبی کو زائل کردیں، ایک کا پانی میٹھا ہوتا ہے جسے انسان پیتا ہے اور اپنے درختوں اور کھیتوں کو سیراب کرتا ہے اور دوسرے کا پانی کھارا ہوتا ہے جس سے ہوا خوشگوار ہوتی ہے،