سورة الرحمن - آیت 15

وَخَلَقَ الْجَانَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جن ّ کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور سب سے پہلے جن کو اللہ تعالیٰ نے آگ کے انگارے سے پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔