سورة الرحمن - آیت 8
أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تاکہ تم ترازو میں زیادتی نہ کرو۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
جس میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ اس نے میزان کو اس لئے نازل کیا ہے تاکہ لوگ حقوق و معاملات میں حد سے تجاوز نہ کریں، ور نہ فساد کے دروزاے کھل جائیں گے، کیونکہ جب کسی سوسائٹی سے عدل و انصاف ختم ہوجاتا ہے، تو ہر طرف انار کی پھیل جاتی ہے اور زندگی کے ہر گوشے میں فتنہ و فسادد عام ہوجاتا ہے۔