سورة الرحمن - آیت 4
عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اسے بات کرنا سکھایا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور اسے قوت گویائی دے کر تمام حیوانات سے ممتاز کیا ہے اگر اسے یہ قوت نہ دی جاتی تو اس میں اور دیگر حیوانات میں کوئی فرق باقی نہ رہتا وہ بھی دیگر حیوانات کی طرح محض گوشت پوست اور خون اور چمڑے کا مجموعہ ہوتا اور انہی کی طرح زمین پر چلتا پھرتا اور پھر مر جاتا انسان کے جسم میں دھڑکتا دل، عقل و ہوش اور قوت گویائی ہی ہے جس نے اسے اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے۔