سورة القمر - آیت 38

وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلاشبہ یقیناً صبح سویرے ہی ان پر ایک نہ ٹلنے والے عذاب نے حملہ کردیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اللہ نے ان سے کہا کہ اب تم لوگ میرے عذاب کا مزا چکھو چنانچہ صبح کے وقت ایک دائمی اور کبھی نہ ہٹنے والے عذاب نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا، جس کے سبب دنیا میں ذلت و رسوائی کی موت مرے، اور عالم برزخ میں بھی وہ عذاب ان پر مسلط رہے گا، یہاں تک کہ انہیں جہنم میں پہنچا دے گا اور اللہ تعالیٰ ان سے اس وقت کہے گا کہ تم لوگ میرے عذاب کا مزا چکھتے رہو۔