سورة القمر - آیت 34

إِنَّا أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّا آلَ لُوطٍ ۖ نَّجَّيْنَاهُم بِسَحَرٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بے شک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ایک ہوا بھیجی، سوائے لوط کے گھر والوں کے، انھیں ہم نے صبح سے کچھ پہلے نجات دی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو اللہ تعالیٰ نے ان بستیوں کو الٹ دیا اور پھر فرشتہ یا تیز و تند ہوا کے ذریعہ ان پر پتھروں کی ایسی بارش کردی کہ وہ سب کے سب ہلاک ہوگئے، صرف لوط علیہ السلام، ان کی دونوں بیٹیاں اور چند وہ لوگ بچ گئے جو مسلمان ہوگئے تھے یہ لوگ اللہ کے حکم سے رات کے آخری پہر میں ان بستیوں سے نکل گئے، ان مومنوں پر اللہ نے اپنا فضل و کرم کیا کہ عذاب نازل ہونے سے پہلے انہیں وہاں سے نکل جانے کو کہہ دیا۔