سورة القمر - آیت 28

وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ ۖ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انھیں بتا دے کہ بے شک پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا، پینے کی ہر باری پر حاضر ہوا جائے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(15) اللہ نے فرمایا : آپ انہیں یہ بتا دیجیے کہ جس کنوئیں کا پانی وہ لوگ پیتے ہیں اب وہ ان کے اور اونٹنی کے درمیان برابر برابر تقسیم کردیا گیا ہے ایک دن اونٹنی پئے گی، اور دوسرے دن وہ لوگ پئیں گے ہر باری والا صرف اپنی باری کے دن آئے گا اور اپنے حصے کا پانی پئے گا۔