سورة القمر - آیت 27
إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک ہم یہ اونٹنی ان کی آزمائش کے لیے بھیجنے والے ہیں، سو ان کا انتظار کر اور اچھی طرح صبر کر۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(14) اللہ تعالیٰ نے صالح (علیہ السلام) سے کہا کہ وہ لوگ آپ سے آپ کے نبی ہونے کی نشانی کا مطالبہ کرتے ہیں، تو ہم سخت چٹان کے بیچ سے ایک اونٹنی نکال کر انہیں دکھاتے ہیں، جو آپ کی صداقت کی نشانی اور ان کی آزمائش کا ذریعہ ہوگی، یعنی اگر انہوں نے اس معجزے کا انکار کردیا تو ان کے لئے بڑی خطرناک بات ہوگی، پس آپ اونٹنی ظاہر ہونے کا انتظار کیجیے اور دیکھیے کہ وہ کیا کرتے ہیں اور اگر آپ کو ان سے دعوت کی راہ میں تکلیف پہنچتی ہے تو صبر کیجیے، کیونکہ یہ راہ ہی ایسی ہے جس کا مسافر بغیر صبر و استقامت آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔