سورة القمر - آیت 10
فَدَعَا رَبَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو اس نے اپنے رب کو پکارا کہ بے شک میں مغلوب ہوں، سو تو بدلہ لے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
نوح (علیہ السلام) جب اپنی قوم کی ہدایت سے بالکل مایوس ہوگئے اور کفر پر ان کا اصرار اور سرکشی حد سے متجاوز ہوگئی، تو انہوں نے ان پر بد دعا کردی اور اللہ سے کہا کہ اے میرے رب ! میری قوم نے اپنے تمرد و سرکشی کے ذریعہ مجھے مغلوب و عاجز بنا دیا ہے اور مجھے تبلیغ رسالت سے سختی کے ساتھ روک دیا ہے اب تو ہی ان سے نمٹ اور ان پر اپنا عذاب بھیج دے۔