سورة النجم - آیت 50
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ کہ بے شک اسی نے پہلی قوم عاد کو ہلاک کیا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(25) اور وہی ہے جس نے عاد اول کی قوم کو ہلاک کردیا تھا، انہیں ” عاد اول“ اس لئے کہا گیا ہے کہ ان کا زمانہ قوم ثمود سے پہلے کا ہے بعض نے کہا ہے کہ اس سے مراد قوم ہود ہے اور عاد آخر قوم ارم کو کہتے ہیں۔