سورة النجم - آیت 49
وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ کہ بے شک وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور وہی شعری ستارے کا رب ہے اور اس آیت سے مقصود خزاعہ اور ان لوگوں کی تردید ہے جو اس ستارے کی پوجا کرتے تھے ورنہ باری تعالیٰ تو ہر چیز کا رب ہے یعنی شعریٰ ستارہ اللہ کی مخلوق ہے اسے لوگ معبود بنا کر کیوں پوجتے ہیں۔