سورة النجم - آیت 48
وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ کہ بے شک اسی نے غنی کیا اور خزانہ بخشا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور وہی جسے چاہتا ہے مالدار بناتا ہے اور جسے چاہتا ہے فقیر ومحتاج بنا دیتا ہے سورۃ الرعد آیت (26) میں آیا ہے : İيَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَقْدِرُĬ ” وہ جس کے لئے چاہتا ہے روزی کو بڑھا دیتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے گھٹا دیتا ہے‘ آیت کا دوسرا معنی یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہی مالدار بناتا ہے اور وہی ذخیرہ اندوزی کے لئے مال دیتا ہے