سورة النجم - آیت 44

وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور یہ کہ بے شک حقیقت یہ ہے کہ اسی نے موت دی اور زندگی بخشی۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور باری تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں سے جسے چاہا موت کے گھاٹ اتار دیا اور جسے چاہا مردہ نطفہ میں زندگی ڈال کر پیدا کیا