سورة آل عمران - آیت 192

رَبَّنَا إِنَّكَ مَن تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ ۖ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے ہمارے رب! بلاشبہ تو جسے آگ میں ڈالے سو یقیناً تو نے اسے رسوا کردیا اور ظالموں کے لیے کوئی مدد کرنے والے نہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

129۔ یہاں اہانت سے مراد روز محشر تمام اہل موقف کے سامنے تذلیل و اہانت ہے، جس دن ظالموں کو ہمیشہ کے لیے جہنم میں ڈال دیا جائے گا، اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا، اصحاب عقل و دانش اس دن کی ذلت و رسوائی سے پناہ مانگتے ہیں