سورة النجم - آیت 34

وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور تھوڑا سا دیا اور رک گیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

ابن جریر کی روایت ہے کہ جس شیطان قرشی نے اسے مرتد ہونے پر ابھارا تھا، اس نے اس سے کہا کہ اگر تمہیں قیامت کے دن کے عذاب کا خوف ہے تو مجھے روزانہ اتنا مال دو، میں تمہاری طرف سے عذاب کا بوجھ اٹھا لوں گا، چنانچہ اس نے اسے روزانہ مال دینا شروع کیا اور پھر ایک مدت کے بعد بند کردیا۔