سورة النجم - آیت 20

وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور تیسری ایک اور ( دیوی) منات کو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مناۃ“ بنی ہلال کے بت کا نام تھا اور ابن ہشام کا خیا ہے کہ وہ ہذیل و خزاعہ کے بت کا نام تھا صاحب محاسن التنزیل نے لکھا ہے کہ وہ مکہ اور مدینہ کے درمیان، قدید کے پاس مشلل میں ایک چٹان تھا، جس کی خزاعہ اور اوس و خزرج والے زمانہ جاہلیت میں تعظیم کرتے تھے اور وہیں سے حج بیت اللہ کے لئے تکبیر کہنا شروع کرتے تھے، امام بخاری نے عائشہ (رض) سے یہی روایت کی ہے۔ حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے کہ جزیرہ عرب میں مذکورہ بالا بتوں کے علاوہ بھی طواغیت یعنی جھوٹے معبود تھے، جن کی اہل عرب خانہ کعبہ کی طرح تعظیم کرتے تھے، لیکن اللہ تعالیٰ نے مذکورہ بالا بتوں کا ذکر ان کے زیادہ مشہور ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔