سورة النجم - آیت 6

ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جو بڑی طاقت والا ہے، سو وہ بلند ہوا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور وہ فرشتہ بڑا ہی صاحب عقل و دانش اور صائب الرائے ہے، وہ محمد (ﷺ) کو تعلیم دینے کے بعد آسمان کے بعد آسمان میں اپنی جگہ پر لوٹ گیا، بعض لوگوں نے ”فَاسْتَوَى “ کا معنی یہ بیان کیا ہے کہ وہ فرشتہ نبی کریم (ﷺ) کے پاس اپنی اصلی شکل میں آیا، دحیہ کلبی کی شکل میں نہیں، جن کی شکل میں عام طور پر رسول اللہ (ﷺ) کے پاس آیا کرتا تھا،