سورة الطور - آیت 46
يَوْمَ لَا يُغْنِي عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْئًا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جس دن نہ ان کی چال ان کے کسی کام آئے گی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
جب ان کی تمام سازشیں دھری کی دھری رہ جائیں گی اور کوئی ان کی مدد کے لئے نہیں آئے گا۔