سورة الطور - آیت 45
فَذَرْهُمْ حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي فِيهِ يُصْعَقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس انھیں چھوڑ دے، یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن کو جا ملیں جس میں وہ بے ہوش کیے جائیں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اسی لئے اللہ تعالیٰ نے آیت (45) میں فرمایا کہ اے میرے نبی ! آپ انہیں روز قیامت تک ان کے حال پر چھوڑ دیجیے اور خوب مزا اڑانے دیجیے قیامت کے دن انہیں اپنا انجام معلوم ہوجائے گا،