سورة الطور - آیت 44

وَإِن يَرَوْا كِسْفًا مِّنَ السَّمَاءِ سَاقِطًا يَقُولُوا سَحَابٌ مَّرْكُومٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اگر وہ آسمان سے گرتاہوا کوئی ٹکڑا دیکھ لیں تو کہہ دیں گے یہ ایک تہ بہ تہ بادل ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(25) مشرکین مکہ کی سرکشی حد سے تجاوز کرچکی ہے، انہوں نے باطل کو اپنے گلے سے اس طرح لگا لیا ہے کہ حق کی تائید میں چاہے کوئی بھی دلیل پیش کردی جائے، اسے قبول نہیں کریں گے اور کبرو عناد سے باز نہیں آئیں گے۔ اگر کھلی نشانی کے طور پر ان پر عذاب کے بڑے بڑے تودے بھی برسا دیئے جائیں، تب بھی یہی کہیں گے کہ یہ تو تہ بہ تہ بادل کے ٹکڑے ہیں اور اس نشانی سے انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ان کافروں کی دو اعذاب و عقاب کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔