سورة الطور - آیت 34
فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِ إِن كَانُوا صَادِقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس وہ اس جیسی ایک ہی بات بنا کرلے آئیں، اگر سچے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (34) میں اللہ تعالیٰ نے ان مشرکین کو چینلج کیا کہ اگر وہ اپنے زعم میں سچے ہیں کہ قرآن محمد (ﷺ) کا کلام ہے، تو پھر اس جیسا کلام لا کر دکھائیں جو حسن بیان، اسلوب بدیع اور فصاحت و بلاغت کی انتہا کو پہنچا ہوا ہے، اس لئے کہ قرآن عربی زبان میں ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ فصاحت و بلاغت کی حدود کو چھو رہے ہیں۔