سورة الطور - آیت 23

يَتَنَازَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ اس میں ایک دوسرے سے شراب کا پیالہ چھینیں جھپٹیں گے، جس میں نہ بے ہودہ گوئی ہوگی اور نہ گناہ میں ڈالنا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

وہ لوگ ایک دوسرے کو شراب سے بھرے جام دیں گے، جسے پی کر بدمست نہیں ہوں گے، نہ زبان سے نازیبا اور فحش کلمات نکالیں گے اور نہ ہی اسے پی کر بہکیں گے اور نہ گناہ کا ارتکاب کریں گے، جیسا کہ دنیا والے دنیا کی حرام شراب پی کر بہکتے ہیں، فحش بکتے ہیں اور دوسروں کی عزت پر دست درازی کرتے ہیں۔