سورة الطور - آیت 22
وَأَمْدَدْنَاهُم بِفَاكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم انھیں پھل اور گوشت زیادہ دیں گے اس میں سے جو وہ چاہیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11) اہل جنت پر اللہ تعالیٰ کی بخششوں کی بارش ہر دم ہوتی رہے گی، اللہ تعالیٰ ان کے پاس انواع و اقسام کے پھل اور ان کے پسندیدہ گوشت پہنچاتا رہے گا،