سورة الطور - آیت 15

أَفَسِحْرٌ هَٰذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو کیا یہ جادو ہے، یا تم نہیں دیکھ رہے؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

کیا یہ جادو اور افسانہ ہے جیسا کہ تم دنیا میں ہمارے رسولوں کو جادوگر اور ہماری کتابوں کو جادو اور افسانہ کہا کرتے تھے، یا تم اندھے ہو اور نار جہنم کو دیکھ نہیں پا رہے ہو، جیسا کہ تم دنیا میں دل کے اندھے تھے اور راہ حق کو نہیں دیکھ پا رہے تھے۔