سورة الطور - آیت 7

إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہ یقیناً تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(2) یہی وہ بات ہے جس کی اہمیت لوگوں کے ذہنوں میں بٹھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی مذکورہ بالا مخلوقات کی قسم کھائی ہے، اور کہا ہے کہ اے میرے نبی ! آپ کے رب کا عذاب ان لوگوں پر ضرور نازل ہوگا جو آپ کو، قرآن کریم کو اور بعث بعد الموت کے عقیدے کو جھٹلاتے ہیں