سورة الطور - آیت 5
وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اونچی اٹھائی ہوئی چھت کی!
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(سقف مرفوع) سے مراد آسمان ہے اور چونکہ وہ زمین کے لئے چھت کے مانند ہے، اس لئے اسے چھت سے تعبیر کیا گیا ہے