سورة آل عمران - آیت 184

فَإِن كَذَّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ جَاءُوا بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ وَالْكِتَابِ الْمُنِيرِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر اگر وہ تجھے جھٹلائیں تو بے شک کئی رسول تجھ سے پہلے جھٹلائے گئے، جو واضح دلیلیں اور صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس آیت میں اللہ نے کہا کہ اگر یہ یہود ان کے جھوٹے عذر کا پول کھل جانے کے بعد بھی آپ کی تکذیب کرتے ہیں، تو آپ غم نہ کریں، اس لیے کہ آپ کے پہلے بھی بہت سے انبیاء کی ان کی قوموں نے تکذیب کی، حالانکہ انہوں نے کھلی نشانیاں پیش کیں اور اللہ کی کتابیں پڑھ پڑھ کر انہیں سناتے رہے۔