سورة الذاريات - آیت 47

وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور آسمان، ہم نے اسے قوت کے ساتھ بنایا اور بلاشبہ ہم یقیناً وسعت والے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19) مندرجہ ذیل آیات میں اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کے مظاہر بیان کر کے گویا یہ کہنا چاہا ہے کہ جو ایسی عظیم ترین قدرت کا مالک ہے، بے شک وہی ہر چیز کا رب اور اپنے تمام بندوں کا معبود واحد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے آسمان کو اپنی قدرت سے بنایا ہے اسے اونچا بنایا ہے اور شمس و قمر اور ان گنت ستاروں سے اسے مزین کیا ہے اور ہم ہر چیز کو جتنا پھیلانا چاہیں اسے پھیلانے کی قدرت رکھتے ہیں