سورة الذاريات - آیت 29

فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو اس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی، پس اس نے اپنا چہرہ پیٹ لیا اور اس نے کہا بوڑھی بانجھ!

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

سارہ علیہا السلام نے (جو بوڑھی ہوچکی تھیں) جب یہ بات سنی تو مارے حیرت کے ان کے منہ سے چیخ نکل گئی اور اپنا چہرہ پیٹنے لگیں اور کہنے لگیں کہ میں تو بوڑھی ہوں اور بانجھ ہوں، مجھے کیسے بچہ ہوگا ؟